جنید ریاض : بورڈ کے پیپرمارکنگ سسٹم پر سوالیہ نشان کھڑا ہوگیا ، مبینہ طورپرنائب قاصدکی جانب سےنہم جماعت کےپیپرمارکنگ کاانکشاف ہوا
گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول لوئر مال کے نائب قاصدپیپرمارکنگ کررہےہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ نائب قاصد حافظ عمر لاہور بورڈ کے چھٹی منزل پرپیپر مارکنگ کررہے ہیں،پیپرمارکنگ کیلئےحافظ عمرنےمبینہ طورپرگریڈ 16کےٹیچرکاجعلی سرٹیفکیٹ پیش کیا،متعلقہ سرٹیفکیٹ پرلاہوربورڈنےحافظ عمرکی مارکنگ پرڈیوٹی لگادی،کنٹرولرامتحانات زاہدمیاں نے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے سکول انتظامیہ سےحافظ عمرکاریکارڈطلب کرلیا
سکول انتظامیہ سے حافظ محمد عمر کی اپوئنمنٹ لیٹراورجوائننگ رپورٹ طلب کی گئی،سکول انتظامیہ سےتصدیق شدہ اسناداورتصدیق شدہ شناختی کارڈکی فوٹوکاپی مانگی گئی،سکول انتظامیہ کو پیرتک ریکارڈمہیاکرنےکی ہدایت کی گئی
کنٹرولرجعلی سرٹیفکیٹ ثابت ہونےپرمتعلقہ اہلکارکیخلاف قانون کیمطابق کارروائی ہوگی،
Stay tuned with 24 News HD Android App