ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینیڈا نےامریکی گاڑیوں کی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا

کینیڈا نےامریکی گاڑیوں کی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:کینیڈا نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اضافی ٹیرف کے اعلان کے بعد امریکی گاڑیوں کی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

 کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنے نے کہا کہ ٹرمپ کی تجارتی جنگ عالمی معیشت کو تباہ کر دے گی۔

 ادھر آئی ایم ایف نے بھی امریکی ٹیرف کو عالمی معیشت کے لیے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا سست شرح نمو کے وقت عالمی معیشت کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے گریز کرے۔

 یورپی یونین نے امریکی ٹیرف کو عالمی معیشت کے لیے ’بڑا دھچکا‘ قرار دیتے ہوئے جوابی اقدامات کی تیاری کا اعلان کردیا جبکہ فرانسیسی حکومت نے کہا کہ یورپ کے ساتھ مل کر ٹرمپ ٹیرف کا جواب دیں گے۔

 اس کے علاوہ چین نے  نئے ٹیرف منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا اور اسی حوالے سے جاپانی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کا اقدام غیر منصفانہ ہے۔