ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ  کا پانی ضائع کرنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کاروائی کا حکم

لاہور ہائیکورٹ  کا پانی ضائع کرنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کاروائی کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:ضائع کرنے والی سوسائٹیوں کے دفاتر سیل اور مقدمات درج کرنے اور پانچ لاکھ تک جرمانہ کرنے کا حکم بھی دیا ہے،  عدالت نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانے کرنے کی بھی تجویز دے دی.

جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کے متعلق کیس کی سماعت کی ، جسٹس شاہد کریم نے دوران سماعت ممبران ماحولیاتی کمیشن اور ڈی جی پی ڈی ایم اے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا  پانی کے ضیاع کے متعلق دو مرتبہ خلاف ورزی پر ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی منیجمنٹ کمیٹی کو معطل کیا جائے ، عدالت نے ایل ڈی اے کو پانی کی ری سائیکلنگ کے بغیر بلڈنگز  کے نقشے منظور کرنے سے بھی  روک دیا ،،عدالت نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کی تجویز دے دی ، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایف آئی آر کی بجائے بھاری جرمانے کئے جائیں ،  پی ایچ اے کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ، عدالت نے کہا ڈی جی پی ڈی ایم اے  حکومت پنجاب کو واٹر ایمرجنسی کے لئے لیٹر لکھے ، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحکیس کی سماعت شروع ہونے پر جسٹس شاہد کریم نے ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ،،،جی۔ ڈی جی  پی ڈی ایم اے صاحب آپ کیا کررہے ہیں ،لوگ جس طرح پانی استمال کررہے ہیں ، اس کا ادراک ہی نہیں ، ڈی جی پی ڈی ایم اے نے جواب دیا .
چولستان سمیت تین مختلف اضلاع سب سے زیادہ متاثرہ  ہوسکتے ہیں ، تین اضلاع کے ڈی سی میٹنگ کرکے اقدامات  کررہے ہیں ، جسٹس شاہد کریم نے  ڈی جی  پی ڈی ایم اے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا  سوال یہ ہے کہ یہاں پانی کا ضیاع ہورہا ہے، ہم نے کوشش کررہے ہیں، ،  عدالت نے ری سائیکلنگ پلانٹ بنوالئے ہیں ، آپ کی حکومت کیا کررہی ہے، حکومت کو واٹر ایمرجنسی لگانے کی ضرورت ہے، لوگوں پانی کے  ضیاع پر لگے ہیں ، تو لگے ہوئے ہیں ، لوگوں کو گھروں میں پانی ضائع کرنے سے روکنا ہوگا ،کسی کو احساس ہی نہیں ،جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے کہ جی او آر میں۔ بھی پانی کا ضیاع ہورہا ہے، انہیں بھی آگاہی دینے کی ضرورت ہے ، تشہیر کی بجائے اب ایکشن کرنے کا وقت ہے، کسی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پانی کا ضیاع ہورہا ہو ،اس کا دفتر سیل کرکے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کروائیں ، پی ایچ اے کی کارکردگی بالکل قابل اطمینان نہیں ، پی ایچ اے پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے مناسب اقدامات نہیں کررہا، ایل ڈی اے پانی کی ری سائیکلنگ کے بغیر  کسی بلڈنگ کا نقشہ منظور نہ کرے ،ڈی جی پی ڈی ایم اے کو کسی مشکلات کا سامنا ہے تو وہ عدالت کو بتائیں ،ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو پانی ضائع کرنے پر پہلے ایک لاکھ ، دوسری مرتبہ پانچ لاکھ جرمانہ کیا جائے ،،جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے کہ واسا جب تک واٹر میٹر نہیں لگوائے گا ، اس وقت تک لوگوں کو پانی کے ضیاع کا احساس نہیں ہوگا، لوگوں کے گھروں میں واٹر میٹر لگیں گے، پانی کے ضیاع پر انہیں بھاری بل آئیں گے تو انہیں احساس ہوگا، عدالت نے پی ڈی ایم اے کے حالیہ اقدامات کو سراہا ،عدالت  نے  پی ڈی ایم کو تمام متعلقہ اداروں  سے اقدامات پر عمل درامد کو یقینی بنانے کی ہدایت  بھی کی ،ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ ،ڈی جی  پی ڈی ایم اے عرفان  علی سمیت دیگر افسران پیش ہوئے ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 11 اپریل تک ملتوی کردی.

Ansa Awais

Content Writer