ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی, ہنڈرڈ پوائنٹس انڈیکس میں 1800 پوائٹس کا اضافہ

سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی, ہنڈرڈ پوائنٹس انڈیکس میں 1800 پوائٹس کا اضافہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پاکستان سٹاک مارکیٹ نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

 کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 793 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1131 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 18 ہزار 938 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

 دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دنیا بھر کے کئی ممالک پر ٹیرف عائد کئے جانے کے بعد ملک کی اپنی سٹاک مارکیٹس کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

 سٹاک مارکیٹوں میں مندی کے باعت سرمایہ کاروں کے کھربوں ڈالرڈوب گئے، امریکی منڈیاں 2020 کے بعد بدترین گراوٹ کا شکار ہیں۔

 دوسری جانب انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر 20 پیسے سستا ہو گیا ہے، انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 36 پیسے کی سطح پرٹریڈ ہورہا ہے۔

 گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر چالیس پیسے مہنگا ہو کر 280 روپے 56 پیسے پر بند ہو ا تھا۔