شاہین آفریدی کو ہمیشہ کپتانی سے دور رکھنے کی کوشش کی، شاہد آفریدی

 شاہین آفریدی کو ہمیشہ کپتانی سے دور رکھنے کی کوشش کی، شاہد آفریدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کو ہمیشہ کپتانی سے دور رکھنے کی کوشش کی، خود سمیت کئی سابق کپتانوں کا اختتام اچھا نہیں دیکھا۔

شاہد آفریدی نے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں شاہین آفریدی اپنی کرکٹ پر توجہ دیں، شاہین آفریدی کو لاہور قلندرز سے کپتانی کی آفر آئی تو میں نے کہا دور رہو۔

انہوں نے کہا کہ کپتانی کے معاملے میں شاہین آفریدی نے میری بات نہیں مانی۔ سابق چیئرمین پی سی بی کو محمد رضوان کو وائٹ بال کا کپتان بنانے کا مشورہ دیا تھا۔ پی سی بی کو مشورہ دیا تھا کہ بابر اعظم کو ٹیسٹ کا کپتان برقرار رکھیں۔