پی سی بی کا قذافی سٹیڈیم کے قریب سیون سٹارہوٹل بنانے کا فیصلہ

پی سی بی کا قذافی سٹیڈیم کے قریب سیون سٹارہوٹل بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد : انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے دوران شہرمیں ٹریفک مسائل کا حل نکال لیا گیا ۔ 
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قذافی سٹیڈیم سے ملحقہ کثیرمنزلہ بلڈنگ خرید لی ۔ 
ذرائع کے مطابق کثیرالمنزل بلڈنگ 4 ارب روپے میں خریدی گئی، خریدی جانے والی بلڈنگ کوسیون سٹارہوٹل بنایاجائےگا۔ ہوٹل بنانےسےٹیموں کی آمدورفت سے ٹریفک مسائل ختم ہوجائیں گے۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان آنے والی کسی بھی بیرون ملک کی ٹیم کو پرل کونٹینٹل (پی سی) میں رکھا جاتا تھا، تاہم میچ شروع ہونے سے قبل کھلاڑیوں کو سٹیڈیم لے جانے کے لیے پی سی اور قزافی سٹیڈیم کے درمیان تمام شاہراہوں کی ٹریفک کو روک دیا جاتا تھا، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید قسم کے ٹریفک مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔