وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات ، کوروناوائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان سے گورنر ہاؤس میں وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم کو کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔  وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کومتاثرین کی امداد کیلئے کئے گئے حکومت پنجاب کےاقدامات پر بھی بریفنگ دی ۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں قیام کے دوران ایکسپو سنٹر میں قائم کئے گئے کورونا فیلڈ ہسپتال کا دورہ کیا ، وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔

گورنر ہاؤس میں احساس پروگرام اور کورونا ٹائیگر ریلیف فورس کے رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا ہمارے لئےبہت بڑا مسئلہ ہے، کوروناسےمقابلہ کرکےقوم مختلف اندازمیں ابھرےگی، حکمت استعمال کرکےمشکل سےنکل سکتےہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer