شہزادخان ابدالی:رواں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز شہر کے صرافہ بازاروں اورمارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان غالب رہا۔ بدھ کے روز سونے کی قیمت میں تین سو پچیس روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔
صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں تین سو پچیس روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت اٹھاون ہزار نوسو روپے ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بائیس قیراط فی تولہ سونا ترپن ہزار نو سو اکیانوے روپے رہی لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد افضل نے کہا کہ عالمی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہورہے ہیں تاہم صارفین نے سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔