ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اورنج لائن ٹرین منصوبے میں تاخیر کی ذمہ دار تحریک انصاف ہے: شہباز شریف

اورنج لائن ٹرین منصوبے میں تاخیر کی ذمہ دار تحریک انصاف ہے: شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیب کو جس کام کیلئے بنایا گیا وہ کرے، اگرچہ کچھ عناصر احتساب کے نام پر سیاست کرنا چاہتے ہیں یہ قومی خدمت نہیں۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔عبدالعلیم خان ایف بی آر کے ریڈار میں آگئے
 
سٹی 42 کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا اور پی کے ایل آئی کے زیر تعمیر منصوبے کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن قدم اُٹھائیں گے،موقع ملا تو سندھ اور کے پی کے کے ہسپتالوں کی بہتری کیلئے بھی کام کریں گے،  پی ٹی آئی نہیں چاہتی کہ لاہوریئے بہترین سفری سہولیات سے استفادہ کریں، اورنج لائن ٹرین میں تاخیر کی ذمہ دار بھی وہی ہے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔تحریک لبیک یارسول اللہ کا دھرنا جاری، لاہور کی کئی سڑکیں بند، شہری پریشان
 شہباز شریف نے کہا کہ باجوہ ڈاکٹرائن کے بارے میں بہت کچھ لکھا جا چکا ہے، آرمی چیف صاف گو انسان ہیں، ہمیشہ سیدھی اور کھری بات کرتے ہیں اور اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے ادا کر رہے ہیں۔

خبر پڑھیئے: 48 ہزار سکولوں کی سنی گئی، حکومت نے خزانے کا منہ کھول دیا

صحافی نے سوال کیا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبہ کب مکمل ہوگا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے حتمی تاریخ بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ پراجیکٹ تحریک انصاف کی وجہ سے بائیس ماہ تاخیر کا شکار ہوا۔ 

چوہدری نثار سے ملاقات کے سوال پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  چودھری نثار اہم رکن ہیں،اب الزامات لگانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔الیکشن کمیشن سمیت دیگر نے بھی کہا ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں گے۔