ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک لبیک یارسول اللہ کا دھرنا جاری، لاہور کی کئی سڑکیں بند، شہری پریشان

تحریک لبیک یارسول اللہ کا دھرنا جاری، لاہور کی کئی سڑکیں بند، شہری پریشان
کیپشن: City42 -Tehreek-e-Labaik sit in
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ناصر علی) فیض آباد معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف تحریک لبیک یا رسول اللہ کا دھرنا تیسرے روز میں داخل ہوگیا، دھرنے کے باعث بھاٹی چوک اور اطراف کی سڑکیں آج بھی بند ہیں، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سٹی 42 کے مطابق تحریک لبیک یارسول اللہ نے معاہدہ فیض آباد پر من وعن عمل کرنے کیلئے حکومت کو آج دوپہر دو بجے تک کا وقت دے رکھا ہے جبکہ مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں سہ پہر چار بجے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائےگا۔ علامہ خادم حسین رضوی خود بھی دھرنے میں شریک ہیں۔

تحریک لبیک کے دھرنے کے باعث داتا دربار جانے والے تمام راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیئے گئے ہیں۔ اردو بازار، کچہری ، کربلا گامے شاہ چوک اور ٹیکسالی گیٹ کے قریب بھی تمام سڑکیں بند ہیں۔ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب موڑا جا رہا ہے۔جس کی وجہ سے اطراف کی سڑکوں پرشدید دبائو ہے۔