سٹی 42 : شہر میں بارش کے بعد گرمی کی شدت میں معمولی کمی آئی ہے۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا، جبکہ 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصدرہا۔ لاہور میں فضائی آلودگی میں کمی،شہر کا مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس 110 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر میں 5 ستمبر تک مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔