ویب ڈیسک : حبیب یونیورسٹی کے چانسلر اور معروف کاروباری شخصیت رفیق ایم حبیب انتقال کرگئے۔
حبیب یونیورسٹی کے سوشل میڈیا پیج پر رفیق ایم حبیب کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ پوسٹ کے کیپشن میں رفیق ایم حبیب کیلئے درج ہے کہ ایک ایسا شخص جس کا پرسکون عزم اور دیانت اس سفر کی بنیاد بنی، حبیب یونیورسٹی کے قیام کے پس منظر میں رفیق ایم حبیب کی اخلاقی اور بصیر ت کارفرما تھی۔
پوسٹ میں لکھا گیا کہ ان کا یقین تھا کہ تعلیم کو زیادہ سے زیادہ بھلائی کیلئے ہونا چاہیےآج بھی ہمارے مشن کی رہنمائی کرتا ہے، ان کی میراث اس ادارے میں زندہ ہے جس کی تعمیر میں انہوں نے مدد کی، یہ ادارہ آنے والی نسلوں کوبااختیار بناتا رہےگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رفیق ایم حبیب ہاؤس آف حبیب یونیورسٹی فاؤنڈیشن کے چیئرمین رہ چکے ہیں، وہ ہاؤس آف حبیب کے سابق سربراہ، ایچ یو کے چانسلراور سٹائل کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن بھی رہے۔