ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انکاؤنٹر کا خوف، ملزم نے سپریم کورٹ میں گرفتاری دے دی

انکاؤنٹر کا خوف، ملزم نے سپریم کورٹ میں گرفتاری دے دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : سپریم کورٹ میں منشیات کے  کیس میں ملوث ملزم نے مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانے کے ڈر سے کمرہ عدالت میں ہی گرفتاری دے دی، ملزم کے وکیل کی درخواست پر عدالت نے ملزم  کی گرفتاری حکمنامے میں بھی شامل کردی۔

 وکیل ملزم مظہر اقبال سدھو نے عدالت کو بتایا کہ مؤکل ضمانت مسترد ہونے کے بعد خود گرفتاری دینا چاہتا ہے، خطرہ ہے کہ میرے مؤکل کا جعلی مقابلہ کردیا جائے گا، پنجاب میں ایک فورس کو انکاؤنٹر کرنے کا لائسنس ملا ہوا ہے۔

 وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کی گرفتاری سپریم کورٹ کے حکمنامہ میں شامل کی جائے، ملزم کے وکیل کی درخواست پر عدالت نے ملزم  کی گرفتاری حکمنامے میں بھی شامل کردی، درخواست ضمانت مسترد کرنے کی آبزرویشنز پر ملزم نے درخواست واپس لے لی۔

 سپریم کورٹ میں دوران سماعت پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اے این ایف آئین اور قانون پر چلنے والی فورس ہے۔
 
 

Ansa Awais

Content Writer