ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین کی جاپان پر فتح کی یاد میں تقریب، وزیراعظم شہباز شریف شریک, مودی نظر انداز

چین کی جاپان پر فتح کی یاد میں تقریب، وزیراعظم شہباز شریف شریک, مودی نظر انداز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :جنگ عظیم دوم میں جاپان کی شکست کی 80 ویں سالگرہ پر  چین میں قومی تاریخ کی سب سے بڑی اور شاندار  فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

 تیانمن اسکوائر پر ہونے والی تاریخی پریڈ میں وزیراعظم شہباز شر یف نے شرکت کی  جبکہ  روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، شمالی کوریا کے رہنما اور  ایران کے صدر مسعود پزشکیان سمیت مختلف ممالک کے نما ئندے بھی پریڈ میں شریک ہوئے۔

 اس تقریب میں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو شرکت کی دعوت ہی نہیں دی گئی تھی,  چین کے صدر شی جن پنگ نے پریڈ کےلیے آئے مہمانوں کا استقبال کیا.

Caption

چینی صدر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ  دنیا بھر سے آئے عالمی رہنماؤں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔

 صدر شی جن پنگ نے کہاکہ دنیا اس وقت امن یا جنگ کے فیصلے کے دوراہے پر کھڑی ہے، انہوں نے کہا کہ انسانیت کو آج جنگ یا امن میں سے ایک کو چُننا ہے،  چینی صدر نے اقوام سے تاریخی سانحات کو دوبارہ ہونے سے روکنے کی اپیل کردی۔

Caption

صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چینی عوام امن کے لیے پُر عزم اور تاریخ کے درست رخ پر کھڑے ہیں، چینی قوم کی ترقی اور خوشحالی کو نہیں روکا جاسکتا۔

 ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسا عالمی نظام چاہتے ہیں جو انصاف اورمساوات پر مبنی ہو، انہوں نے واضح کیا کہ ہم جتنے بھی مضبوط ہوجائیں کبھی توسیع پسندانہ راستہ اختیار نہیں کریں گے۔

Caption

پریڈ میں ہائپر سونک میزائل، ایٹمی ہتھیاروں سمیت جدید ترین چینی فوجی ٹیکنالوجی کی نمائش کی گئی۔ 

Caption

فضائیہ، بحریہ، اور بری فوج سے وابستہ مرد وخواتین فوجیوں نے انتہائی چابک دستی سے پریڈ میں حصہ لیا اور صدر شی کو ولولہ انگیز انداز  سے سلامی پیش کی۔

  پریڈ میں طویل فاصلے تک مارکرنیوالے بین البراعظمی نیوکلیئر ہتھیار بھی شامل تھے، اس حوالے سے دعوی کیا گیا  کہ یہ ہتھیار دنیا میں کہیں بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Caption

فوجیوں کے دستوں نے چند ہی لمحوں میں ٹینکوں اور میزائل بردار فوجی گاڑیوں میں سوار ہو کر حیرت انگیز انداز سے پوزیشن لینے کا بھی مظاہرہ کیا۔