ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش

 لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش  کا سلسلہ جاری ہے۔

  لاہور کے مختلف علاقوں مغل پورہ، دھرم پورہ، شالیمار لنک روڈ، مال روڈ ،جیل روڈ، شادمان ، چائنہ چوک، جی ٹی روڈ ،شاد باغ ،بھگت پورہ ،وسن پورہ ، ناخدا چوک میں بارش جاری ہے۔

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کی دن بھر وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی ہے۔