سورج کا مطالعہ کرنیوالا مشن خلا میں روانہ

 سورج کا مطالعہ کرنیوالا مشن خلا میں روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: بھارت نے چاند پر روور لینڈ کرانے کے بعد 10 دن کے اندر ہی سورج کا مطالعہ کرنے والا مشن خلا میں روانہ کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سیٹلائیٹ کو خلاء میں چار ماہ طویل سفر پر لے جانے والے راکٹ ادتیا ایل 1 نے پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 20 منٹ پر پرواز بھری۔

بھارتی خلائی تحقیق ادارے (آئی ایس آر او) نے اپنی ویب سائٹ پر لانچ کی لائیو ٹرانسمشن براڈ کاسٹ کی۔ یہ براڈ کاسٹ تقریبا پانچ لاکھ افراد نے دیکھی جبکہ متعدد افراد نے لانچ سائٹ سے قریب موجود گیلری سے راکٹ کی پرواز کا نظارہ دیکھا۔

ادارے کے مطابق یہ اسپیس کرافٹ سورج کا مطالعہ کرے گا اور سورج سے خارج ہونے والی ہواؤں کا مشاہدہ کرے گا۔