شادی کیلئے عمر کیا ہو؟ علماء طے کریں گے

شادی کیلئے عمر کیا ہو؟ علماء طے کریں گے
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) وفاقی حکومت نے کم عمری کی شادی کے تدارک اور عمر کے تعین کے معاملے پر بڑا   قدم اٹھالیا۔ 

وزارت مذہبی امور نے  وزیراعظم کے حکم پر کم عمری کی شادی کی روک تھام کے لیے اہم ماہرین، جید علماء پر کمیٹی تشکیل دیدی، اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی میں اہل سنت، اہل تشیع سمیت دیگر مکاتب فکر کے جید علماء و ماہرین کو شامل کیا گیا ہے ، کمیٹی کم عمری کی شادی، شادی کی عمر کے تعین پر غور کرے گی، کمیٹی شادی کی عمر سمیت دیگر مسائل پر حتمی تجاویز مرتب کرکے وزارت مذہبی امور کو بھجوائے گی.

وزارت مذہبی امور تجاویز کو وزیر مذہبی امور کے ذریعے وفاقی کابینہ کو پیش کرے گی، اہم ترین کمیٹی رائج نکاح نامے کی جزیات کا جائزہ اور اس پر بھی اہم تجاویز دے گی، حق مہر کی ادائیگی، رقم سمیت دیگر امور پر بھی کمیٹی اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔