ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ججز بغیر کسی دنیاوی خوف و خطر کے میرٹ پر انصاف کریں: چیف جسٹس ہائیکورٹ

 ججز بغیر کسی دنیاوی خوف و خطر کے میرٹ پر انصاف کریں: چیف جسٹس ہائیکورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: 2 ایڈیشنل سیشن ججز اور 8 سول ججز نےعہد ے کا حلف اٹھا لیا ، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے نئے بھرتی جوڈیشل افسران سے حلف لیا۔ ججز بغیر کسی دنیاوی خوف و خطر کے میرٹ پر انصاف کریں: چیف جسٹس ہائیکورٹ

تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج نئے جوڈیشل افسران نے فرائض منصبی کا حلف اٹھایا ہے ، یہ حلف جج اور اللہ تعالیٰ کے درمیان خاص رابطہ قائم کرتا ہے، یہ حلف نہ صرف جج بلکہ گھر والوں ،عزیزواقارب پربھی لاگو ہوتاہے۔

چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کا کہنا تھا کہ جج کے منصب پر فائز ہر شخص اللہ تعالیٰ کے سامنے جوابدہ ہے اور ہر شخص کو ہر چیز کی قربانی دینا ہوتی ہے، یہ منصب اللہ تعالیٰ کی جانب سے ایک انعام ہے۔

چیف جسٹس ہائی کورٹ نے کہا کہ ججز بغیر کسی دنیاوی خوف و خطر کے میرٹ پر انصاف کریں، ہم اپنے ہر فیصلے پر اللہ تعالیٰ کے سامنے جواب دہ ہیں، جج کا منصب کوئی افسری نہیں ،یہ اللہ تعالیٰ کی امانت ہے۔

جسٹس محمد امیر بھٹی کا کہنا تھا کہ غریبوں ، دکھی لوگوں کا مداوا کرنا ہمارا بنیادی فریضہ ہے، ظلم کا شکار افراد کو انصاف کی فراہمی ہمارا مقصد ہے، ہر جج اپنےفیصلوں کیساتھ اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش ہوگا، ہمارے عدالتی فیصلے آخرت میں ہماری جزا و سزا کا محور ہوں گے۔