ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بچوں کو انسانیت کے بلند مقام پر دیکھنے کا خواہشمند ہوں:عارف لوہار

Arif Lohar
کیپشن: Arif Lohar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علامہ اقبال ٹاؤن (سٹی42 نیوز) نامور گلوکار عارف لوہار نے کہا کہ میں اپنے بچوں کوکسی مقام پر دیکھنے سے پہلے انسانیت کے بلند مقام پر دیکھنے کا خواہشمند ہوں ، سب سے خوبصورت انسان وہ ہے جس کا اخلاق بلند ہو اور میں چاہتا ہوں کہ میرے بچے جس بھی شعبے میں جائیں ان کی شخصیت میں انسانیت کا پہلو نمایاں ہونا چاہیے۔

 ایک انٹرویو میں عارف لوہار نے کہا کہ میں نے اپنے بچوں کی تربیت اس انداز میں کی ہے کہ میری خواہش ہے کہ وہ زندگی بھر با ادب رہیں کیونکہ ایسے لوگ ہی کامیابیاں سمیٹتے ہیں، ہر باپ کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی اولاد دنیا کے کسی بھی میدان میں بھرپور کامیابیاں سمیٹیں لیکن ہمیں اس کے ساتھ اپنی اولاد کو انسانیت کا درس بھی دینا چاہیے اور اسی میں دنیا اور آخرت کی کامیابی بھی ہے۔

میں نے ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ میں کوئی ایسی حرکت نہ کروں جس سے میرے والد محترم کی عزت پر حرف نہ آئے اور مجھے قوی امید ہے کہ میرے بچے بھی اس میراث کو آگے لے کربڑھیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer