ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی کر کٹ ٹیم کی ایشیا کپ کے لئے تیاریاں شروع

قومی کر کٹ ٹیم کی ایشیا کپ کے لئے تیاریاں شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ساہی علی : ایشیا کپ کی تیاریوں کے لئے قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا پہلا روز،کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری،دوسری جانب قومی سلیکشن کمیٹی کا اہم اجلاس بھی آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق کیمپ کے آ غاز پر طلب کیے گئے 18 کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کا سلسلہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری ہے،ہیڈ کوچ مکی آرتھر،بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاوراکیڈمی کے کوچنگ اور میڈیکل سٹاف کے ہمراہ کھلاڑیوں کے فزیکل فٹنس ٹیسٹ کی نگرانی کر رہے ہیں،اس سلسلے میں چیف سلیکٹر انضمام الحق نے سلیکشن کمیٹی کے اراکین کو لاہور طلب کرلیا ہے۔
فزیکل فٹنس ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد سلیکشن کمیٹی کے اراکین ٹیم کے ہیڈ کوچ اورکپتان سرفراز احمد کے ساتھ مشاورت کے بعد ٹیم کو حتمی شکل دیں گے،ذرائع کے مطابق آ ئند ہ دو روز میں ایشیا کپ کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer