ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حماس اتوار  تک معاہدہ قبول کرلے ورنہ سب مارے جائیں گے، ٹرمپ کی ڈیڈلائن

President Trump to Hamas, deadline, Sunday 6 pm, City42 , Hamas hostages, hostages deal, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کی قیادت کو وارننگ دی ہے کہ وہ اتوارکی شام تک  ہتھیار ڈال کر ان کا تجویز کردہ معاہدہ قبول کر لے ورنہ صدر ٹرمپ کے بقول وہ سب مارے جائیں گے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے  تجویز کردہ معاہدہ کو قبول کرنے کے لئے تی روز پہلے حماس کو "تین چار دن کا وقت" دیا تھا، آج انہوں نے وارننگ دی کہ حماس اس معاہدہ کو اتوار کی شام (واشنگٹن کے وقت کے مطابق)  شام 6 بجے تک قبول کر لے۔ جب اتوار کی شام واشنگٹن میں چھ بجیں گے تو پاکستان میں پیر کی صبح تین بجے کا وقت ہو گا اور فلسطین، اسرائیل میں پیر کی صبح ایک بجے گا۔

صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا ، "ہم جانتے ہیں حماس کے جنگجو کون ہیں اور کہاں ہیں انہیں ختم کرنے کے لیے افواج صرف میری اجازت کی منتظر ہیں" 

 انہوں نے کہا ،ڈیڈ لائن ختم ہونے سے پہلے  معاہدہ ہو گیا تو حماس کے جنگجوؤں کی جان بچ جائے گی، ورنہ سب مارے جائیں گے۔

 نیوز ایجنسی  روئٹرز کے مطابق  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس مشرق وسطیٰ میں کئی سال سے ایک بے رحم اور پرتشدد خطرہ ہے۔  حماس نے 7 اکتوبر 2023ء کو کئی اسرائیلی بچوں، بوڑھوں، خواتین اور مردوں کو ہلاک کیا۔  7 اکتوبر کے حماس کے حملے کے جواب میں اب تک حماس کے 25 ہزار جنگجو مارے جاچکے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ بہت ساری افواج صرف میرے اجازت نامے کی منتظر ہیں کہ جائیں اور انہیں ختم کر دیں۔  ہم جانتے ہیں حماس کے جنگجو کون ہیں اور کہاں ہیں؛  وہ مارے جائیں گے۔ 

حماس کیلئے اس وارننگ کے ساتھ صدر ٹرمپ نے(غالباً وسطی) غزہ کے شہریوں سے  کہا،  تمام بے گناہ فلسطینی فوری طور پر غزہ کے سیف زون منتقل ہوجائیں،حماس امن منصوبے پر رضا مند نہ ہوا تو اسے جہنم کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ٹرمپ نے مزید کہا، مشرق وسطیٰ کی عظیم اقوام اور امریکہ  نے اسرائیل کے ساتھ امن منصوبے پر دستخط کیے ہیں۔ مشرق وسطی میں کسی بھی طرح امن قائم کریں گے۔  اسرائیل کے زندہ اور فوت ہو چکے؛ تمام یرغمالیوں کو رہا کیا جائے۔

ٹرمپ نے کہا،  معاہدہ کرنے سے حماس کے جنگجوؤں کی جان بچ جائے گی، حماس کو اتوار شام 6 بجے سے پہلے معاہدے تک پہنچنا ہوگا۔