ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس؛  شبلی فراز اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے

جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس؛  شبلی فراز اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس میں شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔ علی نواز اور طاہر صادق کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔

عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جبکہ طاہر صادق اور علی نواز اعوان کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے وزارتِ داخلہ کو ایک بار پھر خط لکھ دیا اور حسان نیازی کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی۔ کیس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر مراد سعید اور حماد اظہر پہلے ہی اشتہاری ڈیکلئیر ہو چکے ہیں۔ عدالت نے  مقدمہ کی مزید سماعت یکم نومبر تک ملتوی کر دی۔