ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

متنازع ریفری پائی کرافٹ پر بھارت کا طنزیہ فقرہ، ایشیا کپ تنازع پھر زندہ کرگیا

متنازع ریفری پائی کرافٹ پر بھارت کا طنزیہ فقرہ، ایشیا کپ تنازع پھر زندہ کرگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  ایشیا کپ میں تنازع کا باعث بننے والے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، اس بار بھارت نے انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف احمد آباد میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کا ریفری مقرر کر کے نیا تنازع چھیڑ دیا ہے۔

ٹاس کے دوران سابق بھارتی کرکٹر اور موجودہ کمنٹیٹر روی شاستری نے طنزیہ انداز میں پاکستان پر چوٹ کرتے ہوئے کہا کہ اینڈی پائی کرافٹ کی دبئی سے براہ راست ہاٹ سیٹ پر گھر واپسی۔ان کے اس بیان پر بھارتی شائقین خوشی کا اظہار کرتے رہے تاہم پاکستانی سوشل میڈیا صارفین اور کرکٹ مبصرین نے اسے غیرذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز رویہ قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ 2025 کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں اینڈی پائی کرافٹ کے متنازع فیصلے پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا تھا۔ پاکستان نے اگلے میچ میں جو یو اے ای کے خلاف تھا، پائی کرافٹ کو ریفری بنانے پر میچ کے بائیکاٹ کا عندیہ دے دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم ہوٹل میں ہی رکی رہی اور میچ کھیلنے اسٹیڈیم نہ گئی۔ اس دوران آئی سی سی نے ہنگامی اجلاس طلب کیا، جہاں پی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان شدید ڈیڈلاک رہا۔ بعد ازاں، اینڈی پائی کرافٹ نے اپنے رویے پر معذرت کی جس کے بعد پی سی بی نے ٹیم کو میدان میں اترنے کی اجازت دی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت کی جانب سے ایسے حساس معاملے کو دوبارہ اچھالنا اور روی شاستری جیسے سینئر سابق کھلاڑی کی جانب سے جان بوجھ کر طنزیہ تبصرہ کرنا، کھیل سے زیادہ سیاسی چال محسوس ہوتا ہے۔کرکٹ حلقوں میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ آئی سی سی کو ریفری جیسے اہم عہدوں پر تقرری کے وقت تمام بورڈز کے تحفظات کو سنجیدگی سے لینا چاہیے تاکہ کھیل کا غیرجانبدارانہ پہلو برقرار رہ سکے۔