علی ساہی:صوبہ بھرمیں اوور سپیڈنگ کرنیوالوں کیخلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ کےمحفوظ پنجاب کیلئےڈی آئی جی ٹریفک محمدوقاص نذیرمتحرک ہیں۔گزشتہ ماہ کارروائیوں میں 138 فیصد اضافہ،گزشتہ ماہ حدرفتارسےتجاوزپر15ہزارسےزائدشہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔
ٹریفک پولیس فیصل آباد نے1376 چالان،راولپنڈی 1230 جبکہ لاہور نے 1032 گاڑیوں کےچالان کیے۔
ترجمان کے مطابق موٹرسائیکل گاڑیاں اورکمرشل گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں،سیف سٹی کیمروں کےذریعےبھی اوور سپیڈنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔صوبہ بھرمیں موٹر سائیکل سواروں کے لیے حد رفتار 60 مقرر کی گئی ہے، ترجمان
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے مطابق حدرفتارکاتعین کرنےکیلئےسپیڈگن مشین کااستعمال کیاجارہاہے، اوور سپیڈنگ کیخلاف کارروائیوں سے حادثات میں کمی آئی ہے،۔