ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی 20 ایشیا کپ میں شکست کے بعد کپتان سلمان علی آغا کا بیان سامنے آگیا

ٹی 20 ایشیا کپ میں شکست کے بعد کپتان سلمان علی آغا کا بیان سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹی 20 ایشیا کپ میں شکست کے بعد پاکستان مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم نے خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ کپتان سلمان علی آغا، فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور بلے باز صاحبزادہ فرحان نے ویڈیو پیغام کے ذریعے ویمن ٹیم کے لیے دعا اور سپورٹ کا پیغام دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں سلمان علی آغا نے کہا کہ میری، پوری ٹیم اور پورے پاکستان کی نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔ امید ہے آپ بہترین کرکٹ کھیلیں گی اور اس ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کریں گی۔ ہماری دعائیں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہم سب آپ کو سپورٹ کریں گے، آپ کا پرفارمنس شاندار رہا ہے۔ آخری بال تک مقابلہ کرنا ہے اور ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہے۔صاحبزادہ فرحان نے بھی کہا اپنے ملک کے لیے جذبے سے کھیلیں، ان شاءاللہ آپ لوگ جیت کر آئیں گے۔ ہماری بیسٹ وِشز آپ کے ساتھ ہیں۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کی خواتین ٹیمیں ایک بار پھر اتوار 5 اکتوبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ ہائی وولٹیج میچ سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا اور شائقین کے لیے سنسنی مقابلے اور ممکنہ تنازع کا مرکز بن سکتا ہے۔

یہ میچ صرف کھیل تک محدود نہیں بلکہ حالیہ "آپریشن سندور" اور ایشیا کپ 2025 کے دوران ہاتھ نہ ملانے کے تنازع کے پس منظر میں خاص اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ یاد رہے کہ ایشیا کپ میں بھارت اور پاکستان خواتین ٹیمیں 3بار ٹکرائیں، مگر بھارتی کھلاڑیوں نے ہر بار پاکستانی پلیئرز سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا جس پر سوشل میڈیا سمیت کرکٹ حلقوں میں کافی بحث چھڑی۔

اب ایک بار پھر سوال اٹھنے لگا ہے کہ کیا بھارتی خواتین کھلاڑی اس بار پاکستانی ٹیم سے ہاتھ ملائیں گی؟پاکستانی ٹیم کل بنگلہ دیش کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی جبکہ پاک بھارت میچ ورلڈ کپ کا سب سے اہم اور جذباتی مقابلہ تصور کیا جا رہا ہے۔