جنید ریاض : پنجاب بھر کے پرائمری سکولوں کے معیار تعلیم کا جائزہ لینے کا فیصلہ۔منصوبے کے تحت پانچویں جماعت کے بچوں کا امتحان لیا جائےگا۔
لاہور سمیت پنجاب بھر کے 31 منتخب اضلاع میں پانچویں جماعت تک بچوں کا امتحان لیا جائے گا۔امتحان اکتوبر اور نومبر کے مہینے میں لیا جائے گا۔پیک کے تعاون سے اردو،انگریزی اور حساب کا پیپر لیا جائےگا۔امتحان کیلئے ہر ضلع میں 84 سکولوں کا انتخاب کیا جائے گا۔اچھے نتائج پر سکول سربراہان کو سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا۔سکول ایجوکیشن کے مطابق امتحان کا مقصد پرائمری سکولوں کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانا ہے۔