سدھو موسے والا کے بعد ایک اور گلوکار پر قاتلانہ حملہ، ہسپتال منتقل

attacked Punjabi singer Alfaz
کیپشن: attacked Punjabi singer
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھار ت میں پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے بعد اب ایک اور گلوکار پر جان لیوا حملہ ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حملے میں پنجابی گلوکار الفاز شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ انہیں موہالی کے   ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے تاہم ان کی حالت اب خطرہ سے باہر بتائی جارہی ہے۔

 دوسری طرف موہالی پولیس نے حملہ آور ملزم وکی کو گرفتار کر لیا ہے جو ہریانہ کے پنچکولہ کے رائے پور رانی کا رہنے والا ہے۔ گلوکار الفاز سنگھ گزشتہ رات کا کھانا کھانے کے بعد اپنے3 دوستوں گرپریت، تیجی اور کلجیت کے ساتھ ایک ہوٹل سے باہر آرہے تھے۔ وہاں اس کا رائے پور رانی کے رہنے والے وکی سے سخت الفاظ کا تبادلہ ہو گیا جس کے بعد ان لوگوں نے ان پر حملہ کر دیا۔

  گلوکار ہنی سنگھ نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کل رات کسی نے الفاز پر حملہ کیا۔ جس نے بھی یہ کیا ہے میں اسے نہیں چھوڑوں گا۔ آپ سب الفاز کے لیے دعا کریں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer