بیوی نےشوہر کو  پانچویں منزل سے دھکا دے دیدیا، وجہ کیا بنی؟

In the case of the second marriage, the first wife pushed the husband down from the fifth floor
کیپشن: husband death
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دوسری شادی کرنا جرم بن گیا، بیوی نے شوہر کی جان لے لی، پہلی بیوی نے شوہر کو  پانچویں منزل کی بالکونی سے نیچے دھکا دے دیا۔ 

تفصیلات کےمطابق ہلاک ہونے والا شخص فارماسسٹ تھا اور مصر سے باہر کسی دوسرے ملک میں ملازمت کے بعد چھٹیوں پر گھر آیا تھا۔ پہلی بیوی کو اپنے شوہر کی دوسری شادی کا علم ہونے کے بعد سے دونوں کے مابین تنازع رہتا تھا۔واقعہ کے روز مقتول کی پہلی بیوی نے دوسری بیوی کو طلاق دینے پر مجبور کرنے کے لیے اپنے والد، بھائیوں اور کچھ ’غنڈوں‘ کو گھر بلایا اور شوہر پر بدترین تشدد بھی کیا۔

جب اس نے دوسری بیوی کو طلاق دینے سے انکار کیا تو انہوں نے بیٹے کے سامنے اسے پانچویں منزل کی بالکونی سے نیچے پھینک دیا۔متاثرہ شخص کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ مصر سے باہر کام کرتا تھا اور چھٹیاں گزارنے ملک واپس آیا تھا۔ 

مقتول کے خاندان نے اپنی بہو اور اس کے خاندان پر الزام لگایا کہ انہوں نے اپنی دوسری بیوی کو طلاق دینے اور پہلی بیوی کے حق میں کچھ کاغذات پر دستخط کرنے کے لیے ان کے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے مطالبات کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے بعد متاثرہ کو بالکونی سے پھینک دیا گیا پھر وہ اس کی لاش کو ہسپتال لے گئے اور الزام لگایا کہ اس نے خودکشی کی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پوچھ گچھ کے بعد انہوں نے اسے قتل کرنے کا اعتراف کیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer