سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نےبڑے خطرے کی پیشگوئی کردی

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نےبڑے خطرے کی پیشگوئی کردی
کیپشن: Sheikh Rasheed
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اکتوبر خونخوار اور نومبرتشویشناک ہوگا۔

ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ سائفر  پر ان کے سابقہ اور موجودہ بیانات سارے ملک میں اسکرینوں پر دکھائے جائیں گے۔انہوں نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جو انہیں لے کر آئے تھے وہ انہیں لے کر جائیں گے، قوم خدا کے بعد سپریم  کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے۔

شیخ رشید کاکہنا تھا کہ پاکستان کا سیاسی و معاشی عدم استحکام نا اہلی یاگرفتاری سے سنگین ہو جائےگا، لوگوں کو بے وقوف سمجھنے والے خود گھیرے میں آئیں گے، اکتوبر خونخوار اور نومبرتشویشناک ہوگا۔

سابق وزیر نے مزید کہا کہ سائفر الٹا حکمرانوں کے گلے پڑ گیا ہے، یہ لوگ جس سائفر سے انکاری تھی اس  کے اقراری بن گئے ہیں، لینے کے دینے پڑگئے ہیں، چلمن کے پیچھے اور دستانے پہنے فیصلے ٹوٹ رہے ہیں، 12 ربیع الاول کے بعد دما دم مست قلندر ہوگا۔