گڈز ٹرانسپورٹرزکا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان 

گڈز ٹرانسپورٹرزکا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد حسین ) پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کی سرکاری اداروں کی اقربا پروری کے خلاف احتجاجی ریلی و ہنگامی اجلاس، پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے 13 اکتوبر سے غیر معینہ مدت تک پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا۔

صدر وجنرل سیکرٹری پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ علیم بٹ اور نبیل محمود طارق احتجاجی ریلی نکالی جو اکبری منڈی سے شروع ہوکر برق گڈز ٹرانسپورٹ سگیاں پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ گڈز ٹرانسپورٹرز کے کسٹم، ہائی ویز اور کارپوریشن کے خلاف نعرے بازی کی۔ جنرل سیکرٹری نبیل محمود طارق نے اعلان کیا کہ 13 اکتوبر کو پہیہ جام ہڑتال کرینگے، سبزیوں اور فروٹ کی ترسیل اور دیگر اشیاء کی ترسیل بند ہوگی۔

ریلی کے شرکا نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی، ٹریفک پولیس، کسٹم اور کارپوریشن کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہیہ جام کرکے گھر نہیں بیٹھیں گے شہر کی سڑکوں پر دمادم مست قلندر ہوگا۔ گڈز ٹرانسپورٹ کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کسٹم حکام کی جانب سے مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے۔ نیشنل ہائی اتھارٹی اور ٹریفک پولیس کے بے جا چالان کیے جارہے ہیں جبکہ کارپوریشن کے اہلکار غنڈہ گردی کرتے ہیں اور بلاوجہ سامان اٹھالیا جاتا ہے۔

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نبیل محمود طارق کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کسٹم اور ایکسائز حکام کے عملہ کو ناجائز چیکنگ اور جرمانوں سے روکا جائے، لاہور میں سامان اتارتے ہیں تو کارپوریشن والے پہنچ جاتے ہیں۔ ہم گڈز ٹرانسپورٹرز کو کارپوریشن سے نجات دلائی جائے۔

شرکاء نے کہا نیشنل ہائی ویز پر گڈز ٹرانسپورٹرز پر ڈکیتی اور اغوا کی وارداتوں کا سدباب کیا جائے جبکہ لاہور میں وارڈنز کی جانب سے گڈز ٹرانسپورٹرز کے ناجائز چالان کو روکا جائے۔ پنجاب میں وزیر ٹرانسپورٹ اور سیکرٹری کا کوئی پتا نہیں ہے ہمارے لیے کوئی انتظامات نہیں کئے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اجتماع میں پنجاب کے کچھ حصوں سے دوست جمع ہوئے ہیں ہمارا اگلا احتجاج پاکستان بھر میں ہوگا جبکہ پنجاب، کے پی کے، سندھ اور بلوچستان سب ایک ہی پیج پر ہیں۔