ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑے مارچ کی بڑی تیاریاں، مولانا کیلئے بم پروف کنٹینر تیار

بڑے مارچ کی بڑی تیاریاں، مولانا کیلئے بم پروف کنٹینر تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) جمعیت علماء اسلام کے مارچ کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔

مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کیلئے 2 کنٹینرز بھی تیار کرلیے گئے۔ ایئرکنڈیشنڈ اور ہوادار کنٹینرز میں واش رومز اور بیڈرومز کی سہولت موجود ہوگی۔ ہر کنٹینر میں 12 افراد کے بیٹھنے کا انتظام ہوگا۔ ایک کنٹینر لاہور اور دوسرا پشاور میں تیار کیا گیا۔ دونوں کنٹینرز کو خفیہ مقام پر رکھا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کنٹینر بم پروف بنائے گئے ہیں۔

واضح رہے مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو اسلام آباد کی جانب حکومت مخالف مارچ کا اعلان کیا ہے۔