لاہور میں کلب کرکٹ کی بحالی کیلئے او ٹی سی لاہورچیلنج کپ کروانے کا فیصلہ

لاہور میں کلب کرکٹ کی بحالی کیلئے او ٹی سی لاہورچیلنج کپ کروانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہبازعلی: لاہور میں کلب کرکٹ کی بحالی کیلئے او ٹی سی لاہورچیلنج کپ کروانے کا فیصلہ، چیئر مین ٹورنامنٹ کمیٹی ملک سجاد اکبر نے کہا ہے  کہ اقبال پارک کا تاریخی گراونڈ ختم ہونے سے کلب کرکٹ کوبہت نقصان پہنچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں دم توڑتی ہوئی کلب کرکٹ کی بحالی کیلئےاوٹی سی لاہورچیلنج کپ کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کروانےکی منظوری دے دی گئی، ٹورنامنٹ میں لاہورشہرکی تینوں سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنزکی64 کلبوں کوشرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ٹورنامنٹ کےابتدائی انتظامات کے حوالے سے او ٹی سی آفس میں چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی ملک سجاد اکبر کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں ٹورنامنٹ کی ٹیموں، میچ آفیشلز اور دیگر معاملات کو حتمی شکل دی گئی۔

اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ملک سجاد اکبر کا کہنا تھا کہ لاہورچیلنج کپ شہرمیں کلب کرکٹ کی بحالی کی طرف اہم قدم ہے۔ ملک سجاد اکبر کا کہنا تھا کہ اقبال پارک کی تاریخی کرکٹ گراونڈ ختم  ہونے سے کلب کرکٹ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

ملک سجاد اکبر نے کہا کہ ٹورنامنٹ کیلئے کوئی انٹری فیس نہیں جبکہ ٹیموں کو تمام سہولیات ٹورنامنٹ کمیٹی کی طرف سے فراہم کی جائیں گی۔

Shazia Bashir

Content Writer