سٹی42: افغانستان کے ساتھ پاکستان کی حالیہ کشیدگی سادہ معاملہ نہیں اس کے کئی پیچیدہ پہلوؤں میں منشیات کے طاقتور سمگلروں کی ریشہ دوانیاں بھی شامل ہیں جنہیں عام طور پر نطر انداز کیا جا رہا ہے۔ پاکستان آرمی کے ترجمان نے پشاور میں نیوز کانفرنس کے دوران ایک جملے میں اس پیچیدہ فیکٹر کی نشان دہی کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تصدیق کی کہ افغانستان سے پاکستان میں صرف دہشتگرد ہی دراندازی نہیں کر رہے بلکہ افغانستان کے طاقتور سمگلر بھی بڑے پیمانہ پر منشیات پاکستان میں سمگل کر رہے ہیں۔ یہ سمگلر افغانستان کی سیاست میں بھی طاقتور ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ افغانستان میں منشیات کے سمگلرز افغان سیاست میں مداخلت کرتے ہیں اور وہاں سے بڑے پیمانے پر منشیات پاکستان اسمگل کی جا رہی ہے۔