ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی ٹی پی افغان طالبان کی شاخ، جن کے دل میں افغانستان کی محبت جاگ رہی، وہ وہیں چلے جائیں

Leutinent General Ahmad Sharif Choudhry, DG, ISPR, City42, Fitna Alkhawaraj, Counter Terrorism, Taliban e Pakistan and Afghan Taliban are one and the same entity, Afghan Taliban, TTP, Terrorism
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  حالیہ پاک افغان کشیدگی کے دوران 112 فتنہ الخوارج کے دہشت گرد  ہلاک ہوئے۔ٹی ٹی پی افغان طالبان کی شاخ ہیں۔  جن کے دل میں افغانستان کیلئے محبت جاگ رہی ہے تو وہیں چلے جائیں۔ یہ باتیں پاکستان آرمی کے ترجمان  ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پشاور میں نیوز کانفرنس میں بتائیں۔ 

ڈی جی آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے  افغانستان کے ساتھ جاری کشیدگی اور جھڑوں کے متعلق بتایا کہ  کشیدگی کے دوران بھی دہشتگردوں کی افغانستان سے پاکستان مین گھسنے کی کوششین جاری رہیں۔ اس کشیدگی (جھڑپوں) کے دوران  پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے 112 دہشتگرد ہلاک کئے۔

جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا،  افغانستان میں ہمارا ریسپانس سوئفٹ ہے، پاکستان نے کوشش کی افغانستان کےساتھ معاملات طے ہوں۔

جنرل احمد شریف نے پہلی مرتبہ یہ بتایا کہ افغانستان کے ساتھ  کشیدگی کے دوران پاکستانی فورسز کی جھڑپوں میں 206 افغان طالبان مارے گئے۔

دہشتگردوں سے کبھی بات نہیں ہوگی

پاک فوج کے ترجمان نے کہا،  افغانستان کی شرائط معنی نہیں رکھتیں، دہشتگردی کا خاتمہ اہم ہے۔ دہشت گردوں سے کبھی بات نہیں ہوگی۔ افغان طالبان کو پاکستان کا رسپانس فوری اور موثر تھا۔ پاکستان کے رسپانس کے وہی نتائج نکلے جو ہم چاہتے تھے۔

انہوں نے  کہا کہ افغانستان میں منشیات سمگلرز کی افغان سیاست میں مداخلت ہے اور وہاں سے بڑے پیمانے پر منشیات پاکستان اسمگل کی جا رہی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا کہ تیراہ اور کے پی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشنز کامیابی سے جاری ہیں۔ فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن میں 1667 دہشتگرد مارے گئے۔ تاہم سیاسی جرائم پیشہ اور دہشتگرد گروپس ملک میں جرائم اور اسمگلنگ روکنے میں رکاوٹ ہیں۔

ٹی ٹی پی افغان طالبان کی شاخ ہے

آئی ایس پی آر کے سربراہ نے پہلی مرتبہ یہ انکشاف کیا کہ ٹی ٹی پی درحقیقت افغان طالبان کی شاخ ہے۔

 جنرل احمد شریف نے انکشاف کیا کہ دہشت گرد عشر کے نام پر ٹیکس لیتے ہیں۔ٹی ٹی پی  (فتنہ الخوارج) نے افغان طالبان کے امیر کے نام پربیعت کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح الفاظ میں بتایا کہ  پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کیلئے تیار ہے۔

مدارس کی تعداد اس وقت ایک لاکھ سے زائد ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

1667 دہشتگرد جہنم واصل کئے اور  1073 پاکستانی شہید ہوئے

 ڈی جی آئی ایس پی آر نے   سال دو ہزار پچیس میں اب تک  انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تفصیلات شیئر کیں۔ انہوں نے بتایا کہ  اب تک 62113 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیئے گئے۔
روزانہ کی بنیاد پر 208 سے زائد اینٹلی جنس بیسڈ آپریشن کیے جارہے ہیں۔
 دہشتگردی کے 4373 واقعات ہوئے اور 1667 دہشتگرد مارے گئے۔ دہشتگردی کے واقعات میں 1073 افراد شہید ہوئے۔

دہشتگردی میں شہید ہونے والے پاکستانیوں میں 584 آرمی،133 قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور 356 شہری شامل ہیں۔

کے پی میں 514 دہشتگردی کے واقعات ہوئے۔

 ان واقعات میں سیکیورٹی فورسز کے 36 ،پولیس کے ایک اہلکار  اور سویلینز کی 12 شہادتیں ہوئیں

 زخمیوں میں 138 سیکیورٹی فورسز کے  اہلکار،دو پولیس  اہلکار اور 11 شہری شامل ییں
 ڈی جی آئی ایس پی آر کی سینئر صحافیوں، سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے نشست