ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نہم جماعت کے سمارٹ سلیبس پرنظرثانی کرنےکا فیصلہ

نہم جماعت کے سمارٹ سلیبس پرنظرثانی کرنےکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جنید ریاض : غلطیوں کے باعث نہم جماعت کے سمارٹ سلیبس پرنظرثانی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

فزکس،کیمسٹری،حساب اور کمپیوٹر سائنس کے سمارٹ سلیبس میں غلطیاں تھی جس کے باعث طلباوطالبات ذہنی کوفت کا شکار تھے۔
اب نہم کے سمارٹ سلیبس پرنظرثانی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے،سمارٹ سلیبس کے باوجود طلباء پورا نصاب پڑھنے پر مجبور تھے۔
پیکٹا نے 5 نومبر کو ماہرین تعلیم کا اجلاس طلب کرلیاہے،اس مشاورتی اجلاس میں سرکاری و پرائیویٹ سکولز کے نمائندگان کو بھی شامل کیا جائے گا۔

ڈائریکٹر کریکولم پیکٹا ڈاکٹر عامر ریاض نے ماہرین تعلیم سے تجاویز مانگ لی ہیں،مشاورت کے بعد متعلقہ مضامین پرنظرثانی کی جائے گی۔