ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری سکولوں کے طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری

سرکاری سکولوں کے طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنیدریاض: سرکاری اسکولوں میں صحت مند بچے، صحت مند پنجاب مشن کے تحت اسکول نیوٹریشن پروگرام کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے۔اب 70 سرکاری اسکولوں کے 20 ہزار بچوں کو روزانہ غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کیا جائے گا۔

صحت مند بچے روشن مستقبل کی عکاسی کرتے ہیں۔اسی مقصد کے تحت حکومتِ پنجاب کی جانب سے سرکاری اسکولوں میں فوڈ نیوٹریشن پروگرام فیز تھری کا آغاز گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول سے کردیا گیا ہے۔

پہلے دو فیز میں 40 اسکولوں کے بچوں کو معیاری اور غذائیت سے بھرپور خوراک فراہم کی گئی تھی جبکہ اب مزید 30 اسکولوں میں فورٹیفائیڈ فوڈ دینے کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام قومی خزانے سے رقم لیے بغیر چلایا جا رہا ہے۔

معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سلمیٰ بٹ کا کہنا تھا کہ کامیابی کے لیے بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما انتہائی اہم ہے،اسی لیے فوڈ نیوٹریشن پروگرام کا دائرہ کار مزید بڑھایا جا رہا ہے۔
نیشنل نیوٹریشن سروے کے مطابق غذائی کمی کا شکار بچوں کی تعداد تشویشناک ہے,اسی وجہ سے اب 70 سرکاری اسکولوں میں میل پروگرام کے تحت 15 ہزار سے زائد بچوں کو روزانہ صحت بخش کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔