ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے وکلاء کیلئے گاؤن پہننا لازمی قرار

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے وکلاء کیلئے گاؤن پہننا لازمی قرار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف :  موسمِ سرما کے آغاز کیساتھ ہی لاہور ہائیکورٹ میں وکلاء نے گاؤن پہن کر پیش ہونا شروع کردیا ،ہائیکورٹ کی جانب سے لیے گاؤن پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

عدالت کی انتظامیہ نے تمام وکلاء کو ہدایت کی ہے کہ وہ سردیوں کے دوران عدالت میں پیشی کے وقت مقررہ ضابطۂ لباس پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ وکلاء عدالت میں پیشی کے وقت گاؤن پہننے کے پابند ہوں گے، تاکہ عدالتی وقار اور پیشہ ورانہ ضوابط برقرار رہیں۔یہ فیصلہ موسمِ سرما کی شدت میں اضافے اور وکلاء کی جانب سے ضابطۂ لباس کی پاسداری کو یقینی بنانے کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer