ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کے مجرم محمد نذیر کی اپیل خارج کردی

 لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کے مجرم محمد نذیر کی اپیل خارج کردی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کے مجرم محمد نذیر کی اپیل خارج کردی، عدالت نے مجرم کو سنائی گئی 13 سال قید کی سزا برقرار رکھی، عدالت نے قرار دیا کہ مقدمے میں پیش کیے گئے شواہد اور فرانزک رپورٹ سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ مجرم کے قبضے سے منشیات برآمد ہوئی تھی۔

جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس محمد طارق ندیم پر مشتمل دو رکنی ڈویژن بینچ نےسماعت کی۔ مجرم محمد نذیر نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزا کیخلاف اپیل دائر کی تھی۔ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نزہت بشیر نےموقف اختیار کیا کہ مجرم سے 9 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی تھی اور گواہوں کے بیانات سے بھی یہ بات ثابت ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھی برآمد شدہ مواد ہیروئن ثابت ہوا، جبکہ فرانزک لیبارٹری کی تصدیق سے منشیات کی موجودگی کی توثیق ہو چکی ہے۔دوسری جانب، وکیل صفائی نےمؤقف اختیار کیا کہ گواہوں کے بیانات میں تضاد پایا جاتا ہے اور پولیس کا ریکارڈ گواہوں کی شہادتوں سے مطابقت نہیں رکھتا۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے قرار دیا کہ مقدمے میں شواہد واضح اور غیر متنازعہ ہیں۔
 

Ansa Awais

Content Writer