ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ملتان: سموگ کے باعث اسکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی

 ملتان: سموگ کے باعث اسکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عامر بھٹی:ملتان میں سموگ کی شدت کے پیشِ نظر تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق اب شہر کے تمام اسکول صبح 8 بج کر 45 منٹ پر کھلیں گے۔ مقررہ وقت سے پہلے اسکول کھولنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی,پہلی خلاف ورزی پر 1 سے 5 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ دوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں 6 سے 10 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔

ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اعلامیے کے مطابق لڑکیوں کے اسکول دوپہر 1 بج کر 30 منٹ پر اور لڑکوں کے اسکول دوپہر 1 بج کر 45 منٹ پر بند ہوں گے۔

محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ یہ احکامات 31 جنوری 2026 تک نافذ العمل رہیں گے یا جب تک سموگ کی شدت میں کمی نہیں آتی۔