ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پل پل بدلتا موسم,محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

پل پل بدلتا موسم,محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پل پل بدلتا موسم، محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

  محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر میں چند مقامات پر پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے، آزاد کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ با رش کی پیشگوئی  کی گئی ہے، خیبر پختونخوا کے بالائی حصوں میں چند مقامات اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر با رش کا امکان ہے۔

  محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں پہاڑوں پر برفباری بھی متوقع ہے جبکہ مری، گلیات و گردونواح میں ہلکی بارش متوقع ہے، دیر، چترال، کوہستان، سوات، مالاکنڈ اور مانسہرہ میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ ایبٹ آباد، ہری پور اور کرم میں بارش اور پہا ڑ وں پر برفبا ری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

  محکمہ موسمیات نے منگلا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لا ہور، اوکاڑہ، سا ہیوال، سر گو دھا، جو ہر آباد،بہا ولپور، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں دھند رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: حلف اٹھا لیا

Ansa Awais

Content Writer