ویب ڈیسک: وفاقی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ میں مسلح اشخاص سے نمٹنے کے لیے مسلح اہلکار تعینات کرنے کی منظوری طلب کر لی۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی اسلام آباد جانب مارچ سے نمٹنے کی تیاریاں جاری ہیں اور اسلام آباد پولیس نے کہا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ میں مسلح جتھوں سے نمٹنے کے لیے کیو آر ایف تعینات کی جائے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق وزارت داخلہ سے مسلح انسداد دہشتگردی سکواڈ اور سینئر آفیسرز تعیناتی کی اجازت طلب کر لی، مارچ سے قریبی فاصلے پر مسلح انسداد دہشتگردی سکواڈ کی تعیناتی کریں گے، مارچ کے شرکا فورس پر فائرنگ کرنے کی صورت کیو آر ایف فوری حرکت میں لائی جائے گی۔