شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم مزید سرد ہوگیا

Lahore Weather
کیپشن: Lahore
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سرد ہواؤں نے شہر کا روخ کر لیا، 34 کلو میڑ فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے ٹھنڈ میں مزید اضافہ کر دیا۔ شہر کا موسم خوشگوار ہوتے ہی شہریوں نے موسم کو انجوائے کرنے کے لئے پارکوں کا روخ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹھنڈی ہوائیں چلنےسےموسم خوشگوار ہوگیا،  شہر کا موجودہ درجہ حرارت19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا  گیا جبکہ  کم سے کم 16  ڈگری سینٹی گریڈ  ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ آج شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس 121 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب کشمیر، گجرات، نارووال، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، لاہور، گوجرانوالہ اور قصور کے اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے دیگر تمام اضلاع میں صبح کے وقت ہلکی دھند کے ساتھ موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر