حریم شاہ کی صندل خٹک کے ساتھ ڈانس کی نئی ویڈیو وائرل

Hareem Shah Sandal Khatak Dance
کیپشن: Hareem Shah Sandal Khatak Dance
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹک ٹاک اسٹار و اداکارہ حریم شاہ کی صندل خٹک کے ساتھ نئی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی پہچان بنائی، ٹک ٹاکر حریم شاہ آئے روز انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں، ان کی متعدد ویڈیو سیاسی شخصیات اور اداکاروں کے ساتھ سوشل میڈیا پر موجود ہیں، اپنی ان ویڈیوز کی وجہ سے انہیں کئی تنازعات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

متنازعہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ اداکارہ حریم شاہ  ڈانس کرتے ہوئے پاس بیٹھی صندل خٹک کو بھی ڈانس کیلئے کھینچتی ہیں پھر دونوں مل کر ڈانس کرتی ہیں، حریم شاہ اور صندل خٹک جس گانے پر ڈانس کررہی ہیں اُس کے بول یہ ہیں تیرے نام کے حرف کی تسبیح کو سانسوں کے گلے کا ہار کیا۔

کچھ روز قبل بھی اداکارہ حریم شاہ نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اداکارہ حریم شاہ اور صندل خٹک ایک گاڑی میں ڈانس کررہی تھیں، مذکورہ ویڈیو پرحریم شاہ اور صندل خٹک کو سو شل میڈیا صارفین کی جانب سےسخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

>

Sughra Afzal

Content Writer