ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا ایس او پیز کیخلاف ورزی پر میرج ہالز سمیت ریسٹورنٹس سیل

کورونا ایس او پیز کیخلاف ورزی پر میرج ہالز سمیت ریسٹورنٹس سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان/زاہد چودھری)اسٹیٹ کمشنرز نے رات گئے ریسٹورنٹ میرج ہالز کے خلاف کارروائیاں کیں ، کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نا کرنے پر لانگ لاچی کیفے، کیفے راک، چائے کہانی اور گپ شپ ریسٹورنٹ سیل، نثار مارکی اور ٹیسٹ فیکٹری چائنیز فوڈ سنٹر بھی سیل کر دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران رات گئے تک متحرک رہے۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی خصوصی ہدایت پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے فیلڈ میں موجود رہے۔ میرج ہالز اور ریسٹورنٹس کی چیکنگ کی گئی، کورونا ایس او پیز اور ون ڈش کی خلاف ورزی پر میرج ہالز کو سیل کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا اور اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کا جوہر ٹاؤن کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کیاگیا۔

کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث لاؤنگ لاچی کیفے، کیفے راک، چائے کہانی اور گپ شپ ریسٹورنٹس کو سیل کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ کی زیر نگرانی ٹیموں نے تاج مارکی بحریہ ٹاؤن کو سیل کر دیا، ون ڈش کی خلاف ورزی پر اضافی کھانا ضبط کر لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری کی زیر نگرانی ٹیموں نے نثار پیلس مارکی اور ٹیسٹ فیکٹری چائنیز فوڈ سنٹر کو سیل کر دیا گیا، ایف آئی آر کا اندراج بھی کروایا گیا.

واضح رہے کہ لاہور میں  کورونا  کی دوسری لہر داخل ہوچکی ہے جس نئے شہریوں پر تیزی کے ساتھ اپنے وار شروع کردیے ہیں، شہرمیں کوروناکے 148 نئےمریض سامنے آگئے،24 گھنٹوں میں لاہور میں کورونا سے 4 اموات ہوئیں، کورونا کے 64 مریض شہر کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں،ہسپتالوں میں 35 مریض آئی سی یو اور 7 وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں،لاہور میں کوروناکیسزکی تعداد 52551، اموات کی تعداد 929 ہو گئیں ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer