ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کی خبروں کی تردید

سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کی خبروں کی تردید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خادم کمبوہ : مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الٰہی نے اپنی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔

 صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ پیپلز پارٹی میں ان کی شمولیت کی خبریں زیر گردش ہیں، جس پر چوہدری پرویز الٰہی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  ’’خدا کا خوف کریں، میرا پیپلز پارٹی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے‘‘

 چوہدری پرویز الٰہی نے واضح کیا کہ ان کی کسی دوسری جماعت میں شمولیت سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں۔