ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے تاہم با لا ئی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار اور گردونواح میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کشمیر اورشمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

سوموار کے موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے بیشتر بالا ئی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال ، بونیر، سوات ، باجوڑ، مالاکنڈ، پاڑہ چنار، خیبر،مہمند، مردان،چارسدہ، ایبٹ آباد، ما نسہرہ،بٹگرام، شانگلا، کو ہستان، دیر، کوہاٹ، اورکزئی، پشاور، نوشہرہ، وزیرستان اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی/وسطی اضلاع میں آندھی / گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے جبکہ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد،ساہیوال، جھنگ، لاہور،قصور، اوکاڑہ،شیخوپورہ، گجرات،منڈی بہاؤالدین،حافظ آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ ، نارووال، ڈی جی خان اور خوشاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان۔تاہم بعد ازدوپہر وسطی /جنو بی اضلاع میں تیز /گردآلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے تاہم بعدازدوپہر ژوب، موسیٰ خیل،بارکھان ، لورالائی اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔

علاوہ ازیں کشمیر اور  گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔