سٹی 42: قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل سیزن 11 کے فائنل میچ سے قبل شاندار اور رنگا رنگ اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد موجود ہے جبکہ ماحول جوش و خروش سے بھرپور ہے چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی بھی تقریب کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔ اس موقع پر سابق کپتان ظہیر عباس اور وسیم اکرم پی ایس ایل ٹرافی سٹیج پر لے کر آئے تقریب میں اڑتے ہوئے غباروں کے ساتھ جمناسٹک کے شاندار کرتب بھی پیش کیے گئے جسے شائقین نے خوب سراہا ہے۔

فائنل میچ سے قبل ہونے والی اس رنگا رنگ تقریب نے ایونٹ کو مزید یادگار بنا دیا گلوکار عاطف اسلم اور گلوکار آئمہ بیگ نے پی ایس ایل اینتھم گاکر اسٹیڈیم میں سماں باندھ دیا.
معروف گلوکار علی عظمت کی پرفارمنس پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین جھوم اٹھے اور خوب داد دی جبکہ معروف گلوکار عارف لوہار کی پرفارمنس نے قذافی اسٹیڈیم میں موجود شائقین کو ناچنےپر مجبور کردیا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کی فاتح ٹیم کو 14 کروڑ جبکہ رنر اپ کو 8 کروڑ روپے انعام دیا جائے گا سیزن 11 کے فائنل میں پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز مین کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ دونوں ٹیمیں ٹرافی جیتنے کے لیے پرعزم ہیں آج فیصلہ ہوگا کہ پی ایس ایل 11 کا نیا چیمپئن کون بنتا ہے۔