ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد یونائٹڈ کی  16 اوورز میں سینچری ہو گئی

Quetta Gladiators vs Islamabad United, City42, Qazafi Stadium, PSL 10

سٹی42:  قذافی سٹیڈیم کی وکٹ آج کوئٹہ گلیڈئیٹرز پر ایسی مہربان ہوئی کی اسلام آباد یونائٹڈ کو  سو رنز بنانا دوبھر ہو گیا۔ 15 اوورز میں اسلام آباد یونائٹڈ کے 99رنز بنے اور ان کے 6 بیٹر آؤٹ ہو چکے ہیں۔ سولہویں اوور میں نواز نے چھکا مار کر جمود توڑنے کی کوشش کی۔ اس اوور میں ابرار کو   11 رنز پڑے اور یونائٹڈ کا مجموعہ  108 رنز ہو گیا۔

اینڈریس گوس اور محمد شہزاد  13 ویں اوور میں آؤٹ ہوئے جو فہیم اشرف نے کیا۔ 

فہیم اشرف اس میچ میں 2 اوور کر کے  4 وکٹیں لے چکے ہیں۔

اینڈریس گوس  آٹھ رنز اور شہزاد صفر پر آؤٹ ہوئے۔ 

آج ٹاس جیتنے کے بعد قائم مقام کیپٹن سلمان آغا نے ایک سو ستر ایک سو اسی رنز بنانے کا عزم ظاہر کیا تھا لیکن اب یونائٹڈ کو بیس اوور پورے کھیلنا مشکل ہو رہا ہے۔

وکٹ پر اس وقت نواز اور  حیدر علی ہیں۔ نواز اور حیدر علی کو یونائٹڈ کی آخری امید کہا جا سکتا ہے۔