ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چار اوورز میں گلیڈئیٹرز کی تین وکٹیں گر گئیں

 چار اوورز میں گلیڈئیٹرز کی تین وکٹیں گر گئیں

 سٹی42:  لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل ٹین کے  23 ویں میچ میں اسلام آباد یونائٹڈ کے  157 رنز کے جواب میں کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے اپنی بیٹنگ  اعتماد کے ساتھ شروع کی لیکن4اوورز میں دو وکٹین گر گئیں۔ پہلے اوور مین سعود شکیل نے   3 رنز بنائے۔ دو اوورز میں گلیڈئیٹرز کا سکور  17 رنز ہو گیا جس میں فن ایلین کے  2 چوکے تھے۔ تیسرے اوور میں  فن ایلین نے پہلا چھکا مارا۔

تیسرے اوور میں صاحبزادہ فرحان آؤٹ ہوئے، چوتھے اوور میں پہلے  فن ایلین آؤٹ ہوئے، پھر اسی  اوور میں  سعود شکیل بھی آؤٹ ہو گئے۔

اب رائیلی  روسو اور  حسن نواز وکٹ پر ہیں۔  4  اوورز میں گلیڈئیٹرز کے 30 رنز بنے ہیں جو درکار رن ریٹ سے  کچھ ہی زیادہ ہیں۔

 یونائٹڈ کی بیٹنگ

 اسلام آباد یونائٹڈ نے  20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر   157 رنز بنائے جن میں نواز کے  48 رنز سر فہرست تھے۔ 

دوسرا برا سکور  اوپنر صاحبزادہ فرحان نے بنایا جو   39 رنز تھا۔  مائرز  22  اور جوش ہولڈر 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔

 گلیڈئیٹرز کی باؤلنگ

گلیڈئیٹرز کے باؤلرز میں سے  فہیم اشرف سب سے کامیاب ثابت ہوئے۔ انہوں نے  4 وکٹیں لیں۔ ابراد احمد،  خرم شہزاد، کئیل جینی سین،  سعود شکیل نے ایک ایک وکٹ لی۔ وسیم جونئیر کے پہلے اوور سے یونائٹڈ کے بیترز پر دباؤ کا آغاز ہوا لیکن انہین وکٹ کوئی نہیں ملی۔