ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پی ایس ایل پوائٹنس ٹیبل پر پہلی پوزیشن کی جنگ  کا آغاز

Quetta Gladiators vs Islamabad United , Qazafi Stadium Lahore, PSL 10, Farhan Ali Agha
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42:  لاہور کے قذافی سٹیڈی میں آج پاکستان سپر لیگ  سیزن ٹین کے23 ویں میچ میں  کوئٹہ گلیڈئیٹرز اور اسلام آباد یونائٹڈ  آمنے سامنے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے مابین آج کا میچ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی سلاٹ کے لئے اہم ہے۔ 

اسلام آباد یونائٹڈ اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر ہے اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز  پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہیں۔ آج کا میچ جیت کر وہ  12 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی سلاٹ حاصل کر لیں گے جبکہ اسلام آباد یونائٹڈ کی جیت اسے پوائنٹس ٹیبل پر سب سے اوپر  مزید مستحکم کر دے گی۔

ٹاس جیت کر باؤلنگ  کا انتخاب

آج میچ کا ٹاس کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے جیتا ہے اور گلیڈئیٹرز کے کیپٹن  سعود شکیل نے خود باؤلنگ کرنے اور ٹارگٹ کو چیز کرنے کا انتخاب کیا۔


ایک سو ستر سے اوپر جانے کی خواہش

اسلام آباد یونائٹڈ کے قائم مقام کیپٹن سلمان آغا نے آج  شام سعود شکیل کی طرف سے بیٹنگ آفر ہونے کے بعد  کہا کہ قذافی سٹیڈیم کی وکٹ پر اب تک  170 سے اوپر سکور کو چیز نہیں کیا گیا، ہم کوشش کریں گے کہ آج ایک سو ستر، ایک سو اسی تک رنز بنائیں۔ 

اسلام آباد یونائٹڈ کے کیپٹن کی انجری

اسلام آباد یونائٹڈ کو اب تک پی ایس ایل سیزن ٹین میں لیڈ کرنے اور پہلے میچ سے ہی پوائنٹس ٹیبل پر سب سے اوپر رکھنے  والی کیپٹن شاداب خان گزشتہ میچ میں پشاور زلمی کے ساتھ کھیلتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے۔ وہ آج میچ مین اپنی ٹیم کے ساتھ نہیں ہیں۔ ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کر رہے ہیں۔

فرحان اور مائرز کی اوپننگ 

اسلام آباد یونائٹڈ کے قائم مقام کیپٹن فرحان اور مائرز اوپننگ کر رہے ہیں۔ پہلے اوور میں  پانچ گیندوں سے  انہوں نے مل کر   2 رنز بنائے  اور آخری گیند پر کئیل جیمیسن کو فرحان سے لانگ آن پر چھکا پڑ گیا۔